ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولکاتہ:باگری مارکیٹ کی 5 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

کولکاتہ:باگری مارکیٹ کی 5 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

Mon, 17 Sep 2018 11:24:02    S.O. News Service

کولکاتہ،17ستمبر(ایس او نیوز؍ یو این آئی) وسطی کولکاتہ کے باگڑی مار کیٹ میں رات کے تیسرے پہر لگی 5 منزلہ عمارت میں آگ کو ابھی بھی بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بلڈنگ سے اب بھی شعلے اور دھوئیں نکل رہے ہیں۔اس آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔یہاں درگا پوجا کیلئے لگنے والی دکانیں پوری طرح خاک ہوگئی ہیں۔آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 30گاڑیاں لگائی گئی ہیں،اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی گزشتہ کئی گھنٹوں سے کوشش کررہے ہیں۔بھیڑ بھاڑ اور مخدوش علاقہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ ک کے ملازمین ہائڈریلک سیڑھی کھولنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے کہا کہ آگ کو دوسری عمارتوں میں نہیں پھیلنے دی جائے گی۔آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق بلڈنگ میں آگ سے بجھانے والے اکیوپمنٹ نصب نہیں کئے تھے ،جو غیر قانونی ہے ۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جو جرمنی اور اٹلی کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں ۔ائیر پورٹ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت میں کوئی بھی شخص پھنسا ہو انہیں ہے ۔ اور اب تک نہ کسی جانی نقصان کی خبر ہے اور نہ کوئی زخمی ہوا ہے ۔غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق اس عمارت کے بالائی منزل میں رہنے والے آگ لگنے کے فوری بعد نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے ۔قریبی دوکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ فائربریگیڈ کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی ہے ۔انیل مہتا نامی ایک دوکاندار نے بتایا کہ ہم نے ہر ایک چیز کو کھودیا ہے ۔اب ہمارے پاس کچھ بھی نہیں بچاہے ۔پورا گودام جل کر راکھ ہوگیا ہے ۔کلکتہ کارپوریشن کے مےئر شوبھن چٹرجی جو محکمہ فائر کے ریاستی وزیر بھی ہے آتشزدگی کے فوری بعد سینئر پولیس افسروں اور ڈی ایم جی کے ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔انہوں نے کہاکہ دوکانداروں نے حفاظتی انتظامات کو نظر انداز کردیا تھا۔ہم نے متعدد مرتبہ باگری مارکیٹ کا دورہ کیا تھا اور دوکانداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ آگ جیسے حادثات سے بچنے کیلئے حفاظتی انتظامات کریں ۔مگر ان لوگوں نے نظر انداز کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حفاظتی انتظامات اختیار کئے جاتے تو شاید حادثہ کی نوعیت اتنی بڑی نہیں ہوتی ۔مارکیٹ کی انتظامیہ اس واقعہ کیلئے ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس علاقے میں زیادہ تر مارکیٹ گلیوں میں ہیں ۔آتشزدگی کی وجہ سے پورے علاقے میں ٹریفک انتظامات خستہ ہوگئے ہیں ۔رابندر سرانی سے ایم جی روڈ کے درمیان ٹریفک جام اور رابندر سرانی و پوتدار کے راستے کو بند رکردیا گیا ہے ۔
 


Share: